۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
دفترِ قائد ملت جعفریہ

حوزہ/ دفترِ قائدِ ملت جعفریہ اصفہان ایران کے وفد نے مولانا سید علی جعفر شمسی کی سربراہی میں نمائندہ قم المقدسہ مولانا ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی سے قم میں ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کے اصفہان میں نمائندہ مولانا سید علی جعفر شمسی نے اپنی کابینہ کے تعارف کے ساتھ ساتھ دفترِ قائد اصفہان کے دستور العمل اور دیگر سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ایران میں نمائندگان کی ملاقات

نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ مولانا سید ظفر علی نقوی شاہ نے دفترِ قائد اصفہان کے وفد کو دفتر میں خوش آمدید کہا اور خدمات کو سراہتے ہوئے مزید بہتر و احسن طریقہ سے انجام دینے کے لئے مفید مشوروں اور تجربوں سے نوازا۔

سید ظفر علی شاہ صاحب نے دفترِ اصفہان کے شعبۂ نشر واشاعت کو میڈیا میں کامیابی کا زینہ قرار دیتے ہوئے دفترِ قائد قم المقدسہ کی طرف سے ہر قسم کے ممکنہ تعاون کی یقین دہائی کروائی۔

اس نشست میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کے نمائندگان کو آپس میں ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنے پر زور دیا گیا اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی صحت و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس نشست میں قم میں قائد ملت جعفریہ کے نمائندے مولانا سید ظفر علی نقوی شاہ کے علاؤہ نمائندہ طلاب المصطفٰی پنجاب مولانا طاہر علی جان اور صدر شیعہ علماء کونسل ٹیکسلا مولانا سید چراغ علی نقوی بھی موجود تھے۔

جنرل سیکرٹری مولانا مختیار حسین کربلائی صاحب، مسئول امور طلاب مولانا ایاز حسین صاحب، نمائندہ مدرسہ نجفیہ مولانا عزادار حسین صاحب اور معزز اراکین میں سے مولانا مسخر نقوی، مولانا کوثر عباس جوادی اور مولانا توقیر عباس پدھراڑ ھمراہ موجود تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .